مری، گلیات اور گردونواح میں بارش،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے ملتان،ہری پور میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، بارش سے کوہاٹ کا موسم بھی خوشگوار ہو گیاہے،میرپور اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارکھان، موسٰی خیل، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بھکر،میانوالی، ڈی جی خان سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور میں بھی بارش کاامکان ہے۔

قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، جہلم،اٹک، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات،سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی اور گر دو نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More