پاکستانی اداکارہ نے اپنے شوہر سے خلع لے لی

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

لاہور: پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر سے خلع لے لی۔

پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر لی سے خلع کی درخواست جمع کرائی تھی جس پر کینٹ یونین کونسل لاہور نے خلع مؤثر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یونین کونسل کی جانب سے 3 مہینے کے دوران ثنا فخر اور ان کے شوہر فخر امام کو متعدد بار آمنے سامنے بٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن صلح کروانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع نے مزید بتایا کہ ثنا فخر کو لاہور میں ایک گھر ان کے شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا، یونین کونسل نے قانون کے مطابق ثناء فخر کی درخواست پر طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ثناء اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More