میانوالی ایکسپریس کو حادثہ، متعدد افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

چک جھمرہ: میانوالی ایکسپریس کو حادثے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں لاہور سے آنے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ بارش کے باعث ٹرین کی بوگی زمین نرم ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹرین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ، میانوالی، عیسیٰ خیل، چنیوٹ، دنیا پور، لاہور اور سرگودھا سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More