9 مئی کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

کراچی: سندھ حکومت نے 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کر دیا۔

حکومت سندھ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران جلائی گئی گاڑیوں کا معاوضہ اور نئی موٹرسائیکلیں دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنان نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور جن افراد کی موٹر سائیکلیں جلائی گئی ہیں ان کو نئی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ جن افراد کی موٹر سائیکلیں 9 مئی کو جلائی گئی ہیں وہ تفصیلات کے ساتھ پولیس سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق 9 مئی کو جن افراد کی موٹر سائیکلیں جلی ہیں وہ مقدمہ درج کرائیں گے تو ہی ان کو تفتیش کے بعد موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو شارع فیصل پر شرپسندوں کے ہاتھوں موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی کو نذرآتش کرنے کا واقعہ ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More