سوہن حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہم نیوز  |  May 31, 2023

پاکستان سے شارجہ جانے والے مسافر سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیروئن برآمد  کرلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس کے عملے کی جانب سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 3.2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اشرف علی نامی مسافر پاکستان سے شارجہ اپنے بیگ میں 2 سوہن حلوے کے ڈبے لے کر جارہا تھا۔ تلاشی لینے پر پتا چلا کہ سوہن حلوے کی تہہ کے نیچے کافی مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد منشیات سمیت قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More