پاکستان اور بیلا روس کے درمیان ویزا شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط

ہم نیوز  |  May 31, 2023

پاکستان اور بیلا روس نے ویزا شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدے میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں پر بیلا روس کے لیے ویزے کی شرط بھی ختم کرنے کا فیصلہ ہوا، جس کے تحت سرکاری، سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی شرط ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

بیلا روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More