بہن کو دفنانے کے چند گھنٹے بعد بھائی بارش میں بہہ کر چل بسا

ہم نیوز  |  May 30, 2023

اردن کی عقبہ گورنری کے علاقے الشامیہ میں خلیل عبد النعیمات کی بہن کا انتقال 28 مئی اتوار کی شام ہوا اور پیر کی علی الصبح خلیل طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے پانی کے ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 35 سالہ خلیل زرعی کریڈٹ کارپوریشن میں کام کرتا ہے۔ اتوار کو وہ اپنی مرحوم بہن فائزہ کی تدفین کے لیے گیا ۔سوگواروں کے جانے کے بعد خلیل نے قرآن کریم کی تلاوت کی ۔ آخری الوداع کے لیے اس نے اپنی بہن کی قبر کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا۔

وہ اپنی بہن کی قبر پر جا کر بیٹھا رہا۔ اپنی بہن کی قبر پر وقت گزار کر خلیل قبرستان سے نکلا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد بارش کا پانی اسے اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

خلیل النعیمات کی موت کی خبر نے زرعی برادری اور عقبہ گورنریٹ اور جنوبی بادیہ کے لوگوں کو صدمہ میں مبتلا کردیا اور سارے علاقے میں غم کی کیفیت طاری ہوگئی۔ بعد ازاں اس کی نعش مل گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More