وزارت خزانہ نے ماہانہ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی

ہم نیوز  |  May 30, 2023

وزارت خزانہ کی جانب سے  ماہانہ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک ترسیلات زر میں 13فیصد کمی ہوئی ،ترسیلات زرکاحجم22.7 ارب ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں ترسیلات زر کا حجم26.1 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال جولائی تا اپریل تک برآمدات میں 13.6فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل تک درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی ،رواں مالی سال درآمدات کا حجم 45 اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے8ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارہ میں76.1 فیصد کمی ہوئی،جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں23.2فیصد کمی ہوئی، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ایک کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More