راولپنڈی میں ڈکیتی، مزاحمت پر احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج قتل

ہم نیوز  |  May 30, 2023

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے باعث احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 5 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ شروع کردی۔ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں، لاش پوسٹ مارٹم اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس فائرنگ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ جاں بحق جج احتساب عدالت میرپور آزاد کشمیر میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ جج قتل کے واقعے پر سی پی او خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More