کتنے عمران آئے، کتنے عمران گئے، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز  |  May 30, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ سارے غبارے ہیں، ایک سوئی چبھی اور ہوا میں غائب ہوگئے، کتنے عمران آئے اور کتنے عمران گئے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو سیاست کے بجائے عداوت پر اکسایا۔ عمران خان کی ٹیم میں رہی ہوں، معلوم ہے کہ ان کی تسکین کس چیز میں ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے طرم خان دیکھے ہیں، پُرانے لوگوں کو بھی پتہ ہے کہ پہلے 6 ماہ میں ہی تماشا شروع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘خان صاحب آپ کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، آپ کو سوچنا ہوگا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں’۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 9 مئی واقعے کی مذمت کرتی ہوں، شیطانی دماغ نے اللہ کا گھر بھی نہیں چھوڑا، یہ سب گیس کے غبارے ہیں۔ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کیلئے ہی تیار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More