تھرپارکر کےقریب آسمانی بجلی گرنےسے6افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  May 29, 2023

تھرپارکر کےقریب آسمانی بجلی گرنےسے6افرادکی جان چلی گئی۔

ایم ایس سول اسپتال مٹھی کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 6افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں پیر سے لے کر بدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More