پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، ابرارالحق

ہم نیوز  |  May 29, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ابرارالحق نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی کا کوئی دباؤ نہیں تھا نہ ہی مجھے ڈرایا یا دھمکایا گیا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پی پی ٹی آئی میں لیڈر شپ اور کارکنان دونوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، 13 سے 14 سال تک پی ٹی آئی کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے محبت تھی لیکن 9 مئی والا واقعہ ہوگیا اور میں چونکہ سیاست میں ملکی خدمت کیلئے آیا تھا جس کا موقع مجھے اب فی الحال دور دور تک کہیں نظر نہیں آرہا۔

ابرار الحق نے پارٹی سے علیحدگی کے بعد فی الحال کسی جماعت کو جوائن کرنے یا انتخابات لڑنے سے بھی انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا آئینی حق ہےکہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نےکنارہ کشی کرلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More