9 مئی کے واقعات،جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے عمران خان کو طلب کرلیا

ہم نیوز  |  May 29, 2023

9مئی کوجناح ہائوس اور عسکری ٹاور میں جلائو گھیراو کرنے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل طلب کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق  جے آئی ٹی نے کل 4 بجے عمران خان کو طلب کیا،عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ 9مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں۔ عمران خان تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More