ہم نیوز | May 29, 2023
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ عمران خان کا نام ای سی ایل میں نیب راولپنڈی کی سفارش پر ڈالا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرکلر سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ دوسری طرف بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More