9مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا،نگران وزیر اطلاعات پنجاب

ہم نیوز  |  May 28, 2023

حکومت پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیئے۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ9مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث گرفتار 32 خواتین میں سے 21 رہا ہو چکی ہیں۔

اس وقت 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں، جیلوں میں قید خواتین سے بدسلوکی کا پروپیگنڈاجھوٹ کا پلندہ ہے۔

نگران وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے، اسلام بھی ہمیں خواتین کی عزت اور احترام سیکھاتا ہے۔

خواتین سے بدسلوکی کا تصور بھی نہیں کر سکتے، دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث خواتین کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More