بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت

ہم نیوز  |  May 28, 2023

بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں پنڈٹ پادری اور دیگر مذاہب کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دوران سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جسے تمام لوگوں نے خاموشی سے سنا۔

تقریب میں اسلام، بدھ مت، جین، پارسی، سکھ، ویدک وغیرہ جیسے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے دعائیں کیں۔

نئے ایوان میں مرکزی وزرا راجناتھ سنگھ، امت شاہ، اشونی وشنو، انوراگ ٹھاکر، ڈاکٹر جیتندر سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

عمارت میں اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ 140 کروڑ شہریوں کی امنگوں اور خوابوں کی عکاس ہے، آج کا دن ناقابل فراموش ہے، ہمارے مزدوروں نے اپنے پسینے سے ہاؤس کو اتنا عظیم الشان بنایا ہے۔

نریندر مودی نے افتتاح کے بعد بلڈنگ تعمیر کرنے والے مزدوروں کو اعزاز ات سے بھی نوازا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More