ہم نیوز | May 28, 2023
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مستعفی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بند گلی میں لے گئیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے متعدد مرتبہ انہیں میڈیا مینیج کرنے کو کہا اور بطور خاص حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں میں شرکت کرنے پہ سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں کو بند کر دیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More