مولانا فضل الرحمان تھائی لینڈ پہنچ گئے

ہم نیوز  |  May 28, 2023

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ‘ف’) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ علماء اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران اپنی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمان جمعے کو وطن واپس پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ اسے سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مولانا فضل الرحمان لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان کی جانب سے خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان لندن نہیں بلکہ تھائی لینڈ گئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More