مراد سعید کی جان کی ذمہ داری اب عمران خان پر ہے، فیصل واوڈا

ہم نیوز  |  May 28, 2023

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی جان کی ذمہ داری اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مراد سعید سے متعلق عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے مراد سعید کی جان اور مال کی ذمہ داری عمران خان کی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مراد سعید عمران خان کے قریب تھے اور بہت ساری چیزوں کا حصہ ہیں۔ صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بھی مراد سعید کا بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مراد سعید کے پاس ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چونکہ عمران خان کی سیاست میں اب مراد سعید کافی اہم شخصیت ہیں تو اب انکی زندگی کی ذمہ داری عمران خان کے اوپر ہی ہے۔

مذاکرات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر حلقے سے بات ہوسکتی تھی لیکن جب سیاست میں شہداء کی قبروں کی خاک اڑائی جائے، ایسے میں مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ہے اور دروازے کی چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More