قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

ہم نیوز  |  May 28, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج میں اُس وقت کے وزیراعظم اور میرے قائد نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال پہلے پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم آزاد ہیں۔ پاکستان کو اسلامی ممالک کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے اس وقت بطور اپوزیشن لیڈر ایٹمی دھماکوں کے فیصلے کی تائید کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ اِس وقت بے نظیر اور ن لیگ نے سیاسی اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن کا سبق ہے کہ قوم متحد ہوکر ہر مشکل کا سامنا کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام دوست ممالک خاص طور پر سعودی عرب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ جب پاکستان کو عالمی پابندیوں کا سامنا تھا، تب تمام دوست ممالک نے ساتھ دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More