تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

اردو نیوز  |  May 24, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ’جن دو کیسز میں ضمانت مانگ رہے ہیں وہ فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔‘

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو 10 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More