ہم ناک میں انگلی کیوں ڈالتے ہیں، کیا ناک کھجانا واقعی برا ہے؟

بی بی سی اردو  |  May 19, 2023

Getty Images

ہم میں سے زیادہ تر لوگ ایسا کرتے ہیں، لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ اس کا اعتراف کریں گے۔ اگر ہم رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں شرمندگی اور افسوس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور دوسرے سر عامایسا کرتے ہیں تو ہم انپر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔ میں یقینا ناک میں انگلی ڈالنے کی بات کر رہا ہوں تاکہ اس کو کھرچنے کی کوشش کی جا سکے۔ کیا ناک کھجانا واقعی اتنا برا ہے؟ یہ واقعی کتنا عام یا برا ہے؟ اور کیوں؟ واقعی کیوں کوئی کبھی یہ جاننےکا فیصلہ کرے گا کہ اس کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

کسی شحض کے ناک میں انگلی ڈالنے کے عمل کے لیے رسمی طبی اصطلاح ’رائنوٹیلیکسومینیا‘ ہے۔ اس رجحان کا پہلا منظم سائنسی مطالعہ 1995 میں تھامپسن اور جیفرسن نامی امریکی محققین کی ایک جوڑی نے کیا تھا۔ انھوں نے ڈین کاؤنٹی، وسکونسن کے1000 بالغ رہائشیوں کو ڈاک کے ذریعے ایک سروے بھیجا۔

جواب دینے والے 254 افراد میں سے 91 فیصد نے اپنی ناک کجھانے کا اعتراف کیا جبکہ صرف 1.2 فیصد نے ہر گھنٹے میں کم از کم ایک بار ایسا کرنے کا اعتراف کیا۔ دو افراد نے بتایا کہ ان کی ناک کھجانے کی عادت ان کی روزمرہ زندگی پر کتنی کم یا زیادہ اثر انداز ہوئی۔

اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ دو دیگر افراد نے اتنی زیادہ ناک کھجانے کی بات کی انھوں نے دراصل اپنے ناک کے سیپٹم میں سوراخکر دیا، یہوہ پتلا ٹشو ہوتا ہےجو بائیں اور دائیں نتھنوں کو الگ کرتا ہے۔ یہ ایک کامل مطالعہ نہیں تھا۔ سروے میں شامل افراد میں سے صرف ایک چوتھائی نے جواب دیا اور جن لوگوں کو پہلے سے ہی ناک کھجانےمیں ذاتی دلچسپی تھی امکان ہے کہ صرف انھوں نے سروے مکمل کرکےواپس بھیجا۔ پھر بھی اس سے امکان ظاہر ہوتا ہے ہے کہ ثقافتیطور پر ممنوع ہونے کے باوجود ناکمیں انگلی ڈالنا بہت عام ہے۔

Getty Imagesنوجوانی کی عادت

پانچ سال بعد انڈیا کے شہر بنگلور میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز کے ڈاکٹر چترنجن اندراڈے اور بی ایس شری ہری نے ناک میں انگلی ڈالنے کے معاملے میں تھوڑی گہرائی تک غور کرنے کا فیصلہ کیا۔

انھوں نے دلیل دی کہ زیادہ تر عادی رویے بالغوں کے مقابلے میں بچوں اور نوعمروں میں زیادہ عام ہیں، لہٰذا بڑی آبادی کے بجائے نوجوان آبادی کا سروے کرنا مناسب ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ناک میں انگلی ڈالنا کتنا عام ہوسکتا ہے۔ انھوں نے اپنے سروے کو سکول کے کلاس روموں میں تقسیم کیا۔

انھوں نے بنگلور کے اندر چار سکولوں کا انتخاب کیا، جن میں ایک کم سماجی اقتصادی حیثیت والے کنبوں کے بچوں کا تھا، دو کے طلبا متوسط طبقے کے خاندانوں سے آتے تھے اور چوتھا سکول جہاں طلبا زیادہ کمانے والے گھرانوں سے آتے تھے۔

چترنجن اندراڈے اور بی ایس شری ہری نے 200 نوجوانوں کا ڈیٹا جمع کیا۔ قریباً سب نے ہی دن میں تقریباً چار مرتبہ ناک میں انگلی ڈالنے کا اعتراف کیا۔یہ کچھ ایسا نہیں تھا جو ہم پہلے سے نہیں جانتے تھے لیکن وہ دلچسپ تھا۔

صرف 7.6 فیصد طلبا نے تسلیم کیا کہ وہ دن میں 20 بار ناک مںی انگلی ڈالتے ہیں لیکن 20 فیصدکے قریب نے کہا کہ انھیں لگتا ے کہ انھیں ناک میں انگلی ڈالنے کا سنجیدہ مسئلہ درپیش ہے۔

زیادہ تر نے کہا کہ وہ ناک میں کھجلی ہونے یا ناک صاف کرنے کی غرض سےایسا کرتے ہیں لیکن 24 نے کہا کہ وہ ایسا کرتے ہیں کیونکہ انھیں ایسا کر کے اچھا لگتا ہے۔

اور ایسا وہ صرف انگلیوں کے ساتھ نہیں کرتے۔ 13 طلبا نے کہا کہ وہ ناک کھجانے کے لیے ٹویزرز کا استعمال کرتے ہیں اور نو نے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے پینسل کا استعمال کرتے ہیں۔ نو نے کہا کہ وہ ناک سے نکلنے والی چیز کھاتے بھی ہیں۔۔۔۔

اس میں کوئی سماجی تفریق نہیں، ناک میں انگلی ڈالنے کے معاملے میں ہم سب ایک ہیں تاہم اس میں صنفی تفریق ضرور ہے۔ لڑکے ایسا زیادہ کرتے ہیں اور لڑکیاں اسے گندی عادت سمجھتی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق لڑکوں میں دوسری گندی عادتیں ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے جیسے کے ناخن چبانا اور اپنے بال نوچنا۔

Getty Imagesچہرے کے زخم

تاہم اینڈریڈ اور سری ہری نےپایا ناک کھجانا صرف ایک بے ضرر سرگرمی نہیں ہے، کچھ انتہائی معاملوں میں ناک کھجانا زیادہ سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک معاملے میں، سرجن ناک کے سیپٹممیں ہونے والے سوراخ کو مکمل بند کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ ایک مریض خود کو ناک کجھانے سے نہیں روک سکتا تھا۔ اس وجہ سے سرجری کے بعد زخم بھر نہیں پاتا تھا۔ اس کے بعد ایک 53 سالہ خاتون تھیں جن کی ناک کھجانے کی دائمی عادت کی وجہ سےنہ صرف ان کے ناک کے سیپٹم میں سوراخ ہوا بلکہ انھوں نے اپنے ناک کے اندرونی غدود تک میں سوراخکر دیا۔

اور ایک 29 سالہ شخص کو پہلے ٹرائیکوٹیلومینیا (بال توڑنے) اور رائنوٹیلیکسومینیا (ناک کھجانے) دونوں کی عادت تھی۔ انھوں نے ڈاکٹروں کو ایک نئی اصطلاح تیار کرنے پر مجبور کیا: رائنو ٹرائیکوٹیلومینیا۔ اس کے رویے میں مجبوری سے اپنی ناک کے بال کھینچنا شامل تھا۔ جب ان کے بال بہت زیادہ بڑھ جاتے تھے، تو ان کی ناک میں سوزش ہو جاتی تھی۔

سوزش کا علاج کرنے کے لیےانھوں نے ایک محلول لگانا شروع کیا جو ان کی ناک کو جامنی رنگ کا کر دیتا تھا۔ حیران کن طور پر جامنی رنگ نے ان کی ناک کے بالوں کو چھپا دیا تھا، جس سے وہ کہیں زیادہ پرسکون ہوگئے۔وہ اصل میں نظر آنے والے ناک کے بالوں کے مقابلے میں جامنی ناک کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتے۔

ان کے ڈاکٹر، جو دوا کے ساتھ ان کا علاج کرنے میں کامیابی ہوئے انھوں نےان کی مجبوری کو باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر کے طور پر بیان کیا جسے بعض اوقات ’اوبسیسو کمپلسیو سپیکٹرم ڈس آرڈر‘ کہا جاتا ہے۔

Getty Imagesناک سے خطرہ

ہم میں سے زیادہ تر لوگ یہ جانتے ہوئے بھی محفوظ محسوس کر سکتے ہیں کہ ہمارا کبھی کبھارناککھجاناشاید پیتھولوجیکل قسم کا نہیں ہے۔

یہ دلچسپ بات ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ناخن کاٹنا اور ناک کے بال توڑنا اوبسیسیو کمپلسیو ڈس آرڈر کے تسلیم شدہ مظاہر ہیں، رائنوٹیلیکسومینیا عام طور پر نہیں ہوتا ہے۔

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ سنہ 2006کے ایک مطالعے میں، ڈچ محققین کے ایک گروپ نے پایا کہ ناککھجانے سے بیکٹیریا کے انفیکشن کو پھیلنے میں مدد مل سکتی ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ کان، ناک اور گلے کے کلینک میں ناککھجانے والوں کی ناک میں اسٹیفیلوکوکس اوریئس بیکٹیریا ایسا نہ کرنےوالوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

تو ان تمام خطراتاور دوسرے لوگوں میں ناپسندیدگی کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اب بھی ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس کا کوئی واضح جواب نہیں ہے، لیکن جیسا کہ ٹام سٹیفورڈ نے حال ہی میں ناخن کاٹنے کے بارے میں لکھا ہے، شاید ان رویّوں کا مجموعہ ہے کہ ہمیں ’صاف کرنے‘ سےاطمینان حاصل ہوتا ہے اور یہ حقیقت کہ ہماری ناک ہر وقت آسان رسائی میں رہتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، ہم ناک میں انگلی ڈالتے ہیں کیونکہ یہ وہاں موجود ہے۔

یا شاید ناک کھجانا صرف سستی کا ثبوت ہے۔ آخر کار آپ جب نتھنوں کو صاف کرنے کی خواہش محسوس کرتے ہیں تو ٹشوز کےڈبے کی طرحانگلیاں کبھی کم نہیں ہوتیں۔

یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ کچھ محققین اب بھی یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ناکمیں انگلی ڈالنے کی وجوہات اور اس سے پیدا ہونے والے نتائج کیا ہیں۔ سنہ 2001 میں انڈین محققین اینڈریڈ اور سری ہری کو ان کے کام کے لیے آئی جی نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ یہ انعام اس تحقیق کے لیے دیا جاتا ہے جو پہلے آپ کو ہنساتی ہے اور پھر سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More