ژوب میں جماعت اسلامی کے قافلے پر ’خودکش حملہ‘، سراج الحق محفوظ

اردو نیوز  |  May 19, 2023

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ ہیں۔

جمعے کو جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے، حملہ آور مارا گیا ہے۔ الحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔‘

سراج الحق پر حملہ ژوب میں ہوا ہے جہاں ان کا جلسہ تھا۔

کمشنر ژوب ڈویژن سعید عمرانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’سراج الحق جلسہ گاہ کی طرف آ رہے تھے تب انہیں نشانہ بنایا گیا۔‘ 

انہوں نے بتایا کہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم امیر جماعت اسلامی محفوظ رہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ہےالحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں

— Ameer Ul Azim (@Ameerulazim) May 19, 2023

جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان ولی خان نے بتایا کہ ’ژوب میں جماعت اسلامی کا جلسہ تھا جس میں شرکت کے لئے سراج الحق پہنچے تھے۔ کارکنان و پارٹی کے ذمہ داران ان کے قافلے کے استقبال کے لیے کوئٹہ روڈ پر شہاب زئی کے مقام پر جمع تھے کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’دھماکے میں امیر سمیت پارٹی کے دیگر رہنما محفوظ رہے تاہم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘

وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلٰی نے دہشت گردی کے واقعے میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More