نعمان اعجاز کی کال ریکارڈنگ ٹرینڈ پر دلچسپ پوسٹ وائرل

ہم نیوز  |  May 18, 2023

پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز کی حس مزاح سے بھرپور پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کال ریکارڈنگ ٹرینڈ سے متعلق نعمان اعجاز نے دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جسے پڑھ کر ہر انٹرنیٹ صارف ہنسنے اور نعمان اعجاز کو داد دینے پر مجبور ہے۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ پر لازم ہے کہ جب آپ کسی کو فون کریں تو دو بار سلام کریں، پہلا سلام اسے جسے آپ نے فون کیا ہے اور دوسرا سلام اسے جو آپ کی بات ریکارڈ کر رہا ہے، اسے کہتے ہیں باتمیز۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More