کیریوں کا سیزن ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ اس کا اچار بنانا پسند کرتے ہیں تو کوئی چٹنی بنا کر رکھتا ہے تاکہ لمبے عرصے تک سادے کھانوں کا لطف دوبالا کیا جاسکے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کیریوں ک کچھ فائدے بتائیں گے تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ انھیں استعمال کریں اور اپنی صحت کو فائدہ پہنچائیں۔
کیری یا کچا آم ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں کیلوریز کم اور وٹامنز اور منرلز زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ وٹامن سی کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔ صرف ایک کپ کیریوں میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔
کچے آم وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہےہیں جو مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے لیے مفید ہے۔
پوٹاشیم فراہم کرتے ہیں جن سے جسم میں بلڈ پریشر اور سیال کے توازن کو منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭ گرمی میں کیری کا شربت پینے سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی، پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، جگر کی خرابی یا کمزوری سے بچاتا ہے۔ اس کو پینے سے دل بھی ٹھنڈا رہتا ہے، دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی۔ گرمی کی وجہ سے اکثر چہرہ جھلس جاتا ہے یا آنکھوں میں جلن ہو جاتی ہے یہ مشروب ان تمام مشکلوں سے بچانے کا ایک آسان اور مفید حل ہے۔