اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے تمام الحاق شدہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں failure اور امپروومنٹ آف گریڈ کے طلبہ کے پرچے پرانے نصاب کے تحت لیے جائیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پہلی دفعہ شریک ہونے والے طلبہ کے پرچے نئے نصاب کے تحت لیے جائیں گے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں مارکنگ اسکیم درج ذیل ہوگی۔
a) Multiple Choice Questions (MCQ's) = 20% Marks
b) Short Answer Questions (SAQ's) = 40% Marks
c) Long Answer Questions (LAQ's) = 40% Marks
Total = 100% Marks
طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے فریش، failure اور امپروومنٹ آف گریڈ کے طلبہ کیلئے یہی مارکنگ اسکیم لاگو ہوگی۔ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے درخواست ہے کہ طلبہ کی معلومات کیلئے یہ پریس ریلیز نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے۔