گزشتہ کئی برسوں سے واٹس ایپ تقریباً ہر اسمارٹ فون استعمال کرنے والا شخص چلا رہا ہے۔ واٹس ایپ جو شروع میں ٹیکسٹ میسجز تک محدود تھی اب کئی نئے فیچرز آنے کے بعد ویڈیو کالز اور کالز میٹنگ کے لئے بہترین ایپ بن چکی ہے۔ البتہ اب اس میں ایک اور فیچر “چیٹ لاک“ بھی متعارف کروادیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ مخصوص لوگوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو لاک کرسکیں گے۔ آئیے آپ کو اس فیچر کے استعمال کا آسان سا طریقہ بتاتے ہیں۔
سب سے پہلے پلے اسٹور جا کر واٹس ایپ اپ ڈیٹ کریں اور لانچ کا بٹن دبائیں۔
اس کے بعد سیٹنگز میں جائیں اور پھر “اکاؤنٹ“ کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد “پرائیوسی“پر کلک کردیں۔
اس کے بعد آپ کو “فنگر پرنٹ لاک “ یا پھر ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی ڈی کے آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ جس طرح کا لاک لگانا چاہتے ہیں اس پر کلک کردیں۔
اس فیچر کو کم سے کم ایک منٹ کے لئے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ ہر بار لاک کھولنے کے لئے آپ کو اپنے فنگر پرنٹ یا پاسورڈ وغیرہ ڈال کر لاک کھولنا پڑے گا اور آپ کی چیٹ محفوظ رہے گی۔