انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد بھی ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کیوں نہیں چل رہیں؟ پی ٹی اے نے جواب دے دیا

ہماری ویب  |  May 13, 2023

3 روز کے بعد جمعے کی شب کو ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی تھی، مگر صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ روز پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ، وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ انٹر نیٹ کی بحالی کے باوجود سوشل سائٹس اب تک کیوں نہیں چل رہی ہیں؟

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ، "اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملی ہیں۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More