بلوچستان میں دہشت گردوں کا فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملہ، چار ہلاک

اردو نیوز  |  May 13, 2023

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشت گردوں نے فرنٹیر کور کے ایک کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

جمعے کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی بلوچستان کے مسلم باغ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے فرنٹیئر کور کے کیمپ پر صبح سویرے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اُن کو بلڈنگ کے ایک کونے تک محدود کر دیا گیا ہے۔

’سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔‘

بیان کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں پر دباؤ بڑھایا ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

کلیئرنس آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکار بھی مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More