1 یا 2 نہیں بلکہ 69 بچے ۔۔ معجزاتی طور پر 69 بچے پیدا کرنے والی ماں کے ساتھ کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  May 12, 2023

فلسطین میں 40 سالہ خاتون کے 69 بچوں کی پیدائش نے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری کے ہاں مختلف وقتوں میں جنم دیے گئے بچوں کی تعداد 69 ہے۔

69 بچوں کے والد نے اپنی شناخت کو نہ ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میری بیوی زچگی کی بیماری کے دوران انتقال کرگئی تھی۔ جس نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین اور 4 بار چار چار بچے جنم دیے۔ بین الاقوامی اعدادو شمار کے مطابق تاریخ میں اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔

خاتون کو کیا بیماری تھی؟

69 بچوں کی والدہ کو فرٹیلیٹی کی زیادتی اور اضافی ایکس اینڈ وائے کروموسومز کے بننے کی بیماری تھی جس میں ایک ایگز سے مزید 2 ایگز کی پیداوار کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

یہ واقعہ کب پیش آیا؟

غیرملکی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2017 کا ہے جب فلسطین میں خاتون کے ہاں اتنے سارے بچوں کی پیدائش ہوئی اور ان کی پیدائش کے درمیان مشکل سے 10 ماہ کا فرق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More