عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔۔ کورٹ کی اس وقت صورتحال کیا ہے؟

ہماری ویب  |  May 12, 2023

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت عدالت میں پیشی سے پہلے بائیو میٹرک کے لیے ڈائری برانچ میں موجود ہیں۔ عمران خان تھوڑی دیر قبل پولیس لائن گیسٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کو چند دن قبلالقادر کیس میں زیر حراست لیا گیا تھا جبکہ گرفتاری کے خلاف القادر ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی ڈویژن بینچ آج تشکیل دیا گیا ہے جو جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہے۔

زرائع کے مطابق اس موقع پر سخت حفاظتی اقدمات کیے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ کے پچھلے راستے کو سیل کرنے کے علاوہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More