وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج طلب

ہم نیوز  |  May 10, 2023

بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج طلب کر لی گئی ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

دوسری جانب آرمی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کے الزام میں راولپنڈی اور لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ آر اے بازاراور صادق آباد رمیں درج کیا گیا،مقدمے میں راجہ بشارت، فیاض چوہان اور خالد جدون سمیت 200سے زائدافراد نامزد کیا گیا،

سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا،مقدمے میں راجہ بشارت اور خالد جدون سمیت 17افراد کو نامزد کیا گیا ہے

دوسری جانب لاہور میں بھی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد کارروائیوں کے معاملہ میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 80 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مشتعل مظاہرین نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نعرے بازی اور گالم گلوچ کی ،حماد اظہر اور دیگر قیادت مشتعل کارکنوں کےساتھ مال روڈ پر پتھراو کرتے رہے۔

پتھرائو کی زد میں آکر سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا،ملزمان نےمجرمانہ سازش کرکے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More