30ہائی پروفائل شخصیات 5169 دنوں تک جیل میں رہیں، ہم انویسٹی گیشن

ہم نیوز  |  May 10, 2023

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ: زاہد گشکوری سے)نیب نے پچھلے چارسال میں30 ہائی پروفائل کیسزمیں ملزمان کو19 13 دن تک اپنی تحویل میں رکھا۔30ہائی پروفائل شخصیات 5169 دنوں تک جیل میں رہیں، بعد میں ان تمام شخصیات کی ضمانت ہوگئی ۔30ہائی پروفائل شخصیات پر 156ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق انکے تین درجن بڑی شخصیات کیخلاف نیب پچھلے چارسال کیس ثابت نہیں کرسکا ۔ان شخصیات میں ملک کے تین سابق وزرائےعظم، 2سابق وزرائے اعلی ، 16 وزرا اور کئی متعدد اعلی شخصیات شامل ہیں ۔

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف القادریونیورسٹی ٹرسٹ کرپشن کیس ہے۔موجودہ وزیراعظم شہبازشریف نے 79 دن نیب کی تحویل میں 79 دن جیل میں گزارے۔سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاونٹس کیس میں 68 دن نیب کی تحویل اورجیل میں گزارے۔فریال تالپور نے جعلی اکاونٹس کیس میں 56 دن نیب کی تحویل میں 113 جیل میں گزارے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 68 دن نیب کی تحویل میں 79 دن جیل میں گزارے،مریم نواز شریف نے چوہدری شوگرمل کیس میں 47 دن نیب کی تحویل اور 39 دن جیل میں گزارے۔

سابق وزیراعلی حمزہ شہباز نےمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 83 دن نیب کی تحویل میں 516 دن جیل میں گزارے۔اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے 53 دن نیب کی تحویل میں 186 دن جیل میں گزارے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے 606 دن جیل میں گزارے ۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے404 دن نیب کیس میں جیل میں گزارے۔وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے مبینہ کرپشن کیس میں 616 دن جیل میں گزارے۔

پرانے نیب قانون کے سیکشن 24 سی کے ذریعے نیب ملزم کیخلاف 90 دن کا ریمانڈ لے سکتا تھا،نیب کا نیا قانون ملزم کا اب صرف 14 دن کا جسمانی ریمانڈ کی اجازت دیتا ہے۔

ہائی پروفائل کیسز میں گزشتہ چار برس میں تاحال کسی ملزم کو سزا نہیں دی جاسکی ،جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، طیبہ گل، بابر اعوان باعزت بری ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More