وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ہم نیوز  |  May 10, 2023

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے،ذرائع کے مطابق جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔

وزیر داخلہ راناثنااللہ نے توڑ پھوڑ اور املاک پر حملوں کی تفصیلات پیش کر دیں،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔

عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واشنگٹن چانسری عمارت کی زیادہ بولی پر نیلامی کی منظوری دے دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More