اختیارات کے معاملے پر بگاڑ پیداہوا، فضل الرحمن

ہم نیوز  |  May 10, 2023

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اختیارات کے معاملے پر بگاڑ پیداہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ادارے اپنے دائرے سے باہر دوسروں کے دائراختیارمیں مداخلت کرتے ہیں۔دوسروں کے دائرہ اختیارمیں مداخلت سے ہی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے،پارلیمان کے دائرہ اختیار میں بھی مداخلت کی جاتی ہے۔

ایک ادارے کو دوسرے میں مداخلت کرنے کااختیار نہیں،ہر ادارے کا اپنا اختیار ہے ، پارلیمان قانون بناتا ہے آئین میں ترمیم کرتا ہے ۔

قوم آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے ، آئین کے اندر اداروں کی تقسیم کا ر موجود ہے ۔

بنیادی طور پر اداروں کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کا اپنا اپنا کردار ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More