اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو بھی گرفتار کرنے پہنچ گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی پولیس فواد چوہدری کو بھی گرفتار کرنے پہنچ گئی ہے ۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکتی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ دے رکھا ہے ۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی آج گرفتار کیا تھا تاہم اب وائس چیئرمین شاہ محمود کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سےگرفتارکیا گیا ہے۔