عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے، زرداری

ہم نیوز  |  May 10, 2023

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زردری نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے اور ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری اور ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔

آصف زرداری نے کہا عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، سرکاری املاک اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More