اسلام آباد میں ایس پی انڈسٹریل ایریا کا دفتر نذر آتش

ہم نیوز  |  May 10, 2023

اسلام آباد میں ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر کو آگ لگا دی گئی۔

مظاہرین نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر کو آگ لگادی ۔

دفتر کے تمام ریکارڈ کو مظاہرین نے نذر آتش کردیا ہے

— Islamabad Police (@ICT_Police)

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر نے شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔

امن وامان کی صورتحال خراب، پنجاب اور کے پی کے میں فوج طلب

ان کا کہناتھا کہ ہماراکام عدالتوں کو سہولت فراہم کرناہے،ہمارے 7اہلکار زخمی ہوچکے ہیں،اسلام آبادمیں فوج کی ضرورت نہیں۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ کارروائی وہاں کرتے ہیں جہاں ضرورت ہوتی ہے،حالات معمول پرلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیاگیا،بے بنیاد بیانات سے گریز کیاجائے۔

ملک بھر میں کل ہونے والے او لیول کے امتحانات ملتوی

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More