عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کروا دی گئی

ہم نیوز  |  May 10, 2023

اسلام آباد نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن کو عدالت کا درجہ دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جہاں عمران خان کو احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق سماعت کا آغاز ہو گیا ہے اور وقفہ کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملاقات ان کے وکلاء سے کروا دی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے، پولیس لائنز اسلا م آبا د میں جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ہے، اس دوران عمران خان کی اپنے وکلا کے ساتھ مشاورت ہوئی ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث بیرسٹر علی گوھر اور ایڈوکیٹ علی بخاری کر رہے ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین عدالت میں موجود ہیں جبکہ نیب کی طرف سے انویسٹی گیشن آفیسر میاں عمر ندیم بھی عدالت میں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More