عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

ہم نیوز  |  May 10, 2023

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو آج صبح لاہور میں گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، ٹیم کے ہمراہ عمر سرفراز چیمہ کو گھر سے گرفتار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری فجر کے وقت ساڑھے 4 بجے کی جاتی ہے۔ عمر سرفراز کے اہل خانہ ٹیم سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں کہاں لے کر جایا جارہا ہے؟ جس پر ٹیم انہیں خاموش رہنے کا کہتی ہے۔

ویڈیو میں عمر سرفراز چیمہ اینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ جانے سے پہلے کہتے ہیں کہ ‘انہیں جوتے پہننے دیے جائیں’، جس کے بعد وہ خود چل کر ٹیم کے ہمراہ چلے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More