عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  May 10, 2023

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ماحول ساز گار کرنے کا کہا جا رہا ہے، کیسے کریں جب جبر اور تشدد ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور ہمارے وکلا کو عمران خان تک رسائی دی جائے،عمرا ن خان تک رسائی ہمارا قانونی،سیاسی اور آئینی حق ہے،انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز عمران خا ن کو زخمی ٹانگ پر مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو عدالت سے لڑانے کی کوشش کی گئی،جبر اور تشدد کا کوئی جواز نہیں،پاکستانیوں سے کہتاہوں کہ جھوٹے مقدما ت کے لیے جواز تلاش کیا جا رہا ہے،عوام احتجاج ضرور کریں اور پرامن طریقے سے جاری رکھیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری اہلیہ اسپتال میں تھیں،بیٹیوں نے احتجاج کیا، آج میرے گھر پر ملتان میں ریڈ کرتے ہوئے نہتے ملازمین کو مارا گیا،میرے گھر سے 9 کے قریب میرے لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل آفس میں میٹنگ کو چیئر کروں گا،کوشش کروں گا میری یا وکلا کی عمران خان سے ملاقات ہوسکے، ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات کے قابل ہی نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان کہہ چکے تھے کہ وارنٹ جاری ہوتا ہے تو گرفتار کریں، کراچی سے خیبر تک لوگ باہر نکلے ہیں، احتجاج ریکارڈ کرایا،عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں حکومت کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More