پولیس لائنز اسلام آباد کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے

ہم نیوز  |  May 10, 2023

پولیس لائنز اسلا م آباد کے اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، سری نگر ہائی وے کو بھی مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پولیس لائنز اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا، نیب القادر ٹرسٹ کیس میں ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر یونیورسٹی ٹرسٹ اورتوشہ خانہ کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قراردیا تھا، معروف قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما بابراعوان پولیس لائن پہنچ چکے ہیں، وکلاء بھی پولیس لائن پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائنز کو سب جیل قرار دیا دے دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More