عمران خان کی پیشی، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اسلام آباد پولیس

ہم نیوز  |  May 10, 2023

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو عدالت کے احاطے میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔

پولیس کے مطابق سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان کو آج نیب عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے لیکن حالات کی کشیدگی کے باعث انہیں پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں خصوصی عدالت لگا کر نیب جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More