خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے13مئی تک بند

ہم نیوز  |  May 09, 2023

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے13مئی تک بند رکھنےکافیصلہ کرلیا گیا۔

نگران مشیرتعلیم کے مطابق صوبہ بھرمیں میٹرک امتحانات بھی ملتوی کردیےگئے ہیں ۔دوسری جانب کل پنجاب بھرمیں  بھی سرکاری ونجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے۔

ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پنجاب میں کل منعقدہونےوالانویں کلاس کاپرچہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے،نویں کلاس کےپرچےکی نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دیدی۔ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی گرفتاری پر محفوظ مختصر فیصلہ سنا دیا ، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو گرفتار کرنے سےروک دیا،عدالت نے فوادچودھری،سیف اللہ نیازی،فیصل چودھری کوگرفتارنہ کرنےکاحکم دیا ہے ۔

عدالت نے نعیم حیدر اورعلی بخاری کوبھی گرفتارکرنےسےروک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے احکامات جاری کیے۔

علاوہ ازیں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ،میڈیکل ٹیم نیب راولپنڈی آفس پہنچ گئی۔

عمران خان کی گرفتاری، سٹاک مارکیٹ گر گئی

ہم نیوز کے مطابق پمز اسپتال کی 4رکنی میڈیکل ٹیم عمران خان کا معائنہ کررہی ہے،پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پل چوکی ملک احمد بابا انٹرچینج موٹروے ٹول پلازہ نذراتش کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹروے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی ،لیوی اہلکار اور موٹروے عملہ جان بچا کر بھاگ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More