وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

ہم نیوز  |  May 09, 2023

ملک بھر میں کل تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے مطابق کل ملک بھر میں تمام نجی ا سکولز بندرہیں گے۔کاشف مرزا نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کل نجی ا سکولز بندرہیں گے، کل مشاورت کے بعد ریگولرکلاسز کا شیڈول جاری کیا جائےگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی مختلف نجی اسکولوں نے بھی کل چھٹی کا اعلان کیا ہے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔علاوہ ازیں  پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی مدد بھی طلب کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومت نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذکردی ہے، دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ دوسری جانب لاہور کی انتظامیہ نے رینجرز کی طلبی کےلیے وزارت داخلہ سے درخواست کردی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے ،حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی ۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عمران خان کا ایک ریکارڈڈ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کارکنوں کو اپنی گرفتاری کے بعد حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنے کی ہدایت کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے حلقے کے کارکنوں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More