پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے، بلوم برگ نے خبردار کردیا

ہم نیوز  |  May 09, 2023

بلوم برگ کے مطابق پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو زرِ مبادلہ میں کمی کا سامنا ہونے کے باعث مسئلہ درپیش ہے۔ رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگی وقت پر کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان 6.5 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جو حکومت کی جانب سے قرض کی کچھ شرائط پوری کرنے میں ناکامی کے بعد تعطل کا شکار ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے پہلے سیاسی تناؤ، قرض میں تاخیر کے خطرے میں اضافہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف روپیہ بھی ریکارڈ کے کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More