پاکستان میں غیرملکی ایئرلائن کی پروازوں کا آغاز

ہم نیوز  |  May 09, 2023

کراچی: ایتھوپیا کی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایتھوپیا سے کراچی آنے والی پرواز کو خوش آمدید کہا جبکہ صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، اکرام اللہ دھاریجو اور مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایتھوپین وزراکے ہمراہ اولڈ ٹرمینل کے وی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹ کر افتتاح کیا۔ مراد علی شاہ نے ایتھوپیا کے وزرا مملکت سے صوبائی وزرا کا تعارف کرایا اور مہمان وزرا کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائیں۔

پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے 3 وزرائے مملکت، اعلیٰ افسران، سفارتکاروں سمیت 110 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایتھوپین ایئرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا ذریعہ ہے جبکہ پروازوں سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، سیاحت اور تعلقات بہتر کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More