مردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار جاری

ہم نیوز  |  May 09, 2023

اسلام آباد: ترجمان ادارہ شماریات نے ملک میں 7ویں مردم شماری کے تحت اب تک کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت افراد کی گنتی جاری ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 11 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار 782 افراد کو گنا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سندھ میں 5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 512 افراد کو گنا جا چکا ہے اور لاہور میں ایک کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کی گنتی ہو چکی ہے۔

کراچی میں ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 641 افراد کو گنا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More