عمران خان ہر روز 10 مرتبہ جھوٹ بولتا ہے اس کیخلاف کیا کارروائی کریں ؟رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  May 08, 2023

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلیٰ فوجی افسر پر الزامات، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی ردعمل دیدیا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز 10 مرتبہ جھوٹ بولتا ہے ، اس کیخلاف کیا کارروائی کریں ؟اگر کوئی ٹھوس  ثبوت سامنے آئے تو ضرور کارروائی کرینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی سے ہم کوئی کام نہیں کریں گے۔عمران خان کے ساتھ ہم مکہ جانے کو بھی تیار نہیں،یہ عمران خان کی بھول ہے کہ میں یہ کر دوں گا اور وہ کر دوں گا ۔

عمران خان دھونس اور دھمکی سے الیکشن کرانا چاہتا ہے تو نہیں ہوں گے ، الیکشن میں نہ جانے کی بنیادی وجہ عمران خان کی دھمکی تھی ، وقتی طور پر فیصلہ ہوا کہ دیکھا جائے کہ 25 مئی کو آکر یہ کیا کر لے گا ،بعد میں ملک کی معیشت کو سنبھالنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

عمران خان نے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے مگر کچھ نہیں ہوا ، عمران خان کو خود پتہ ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے، یہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا بیانیہ بنا کر الزامات لگا رہا ہے۔یہ روز صبح اٹھ کردن میں 10مرتبہ جھوٹ بولتا ہے اس کیخلاف کیا کارروائی کرنی ہے۔

اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور پھر الیکشن ہوں گے ، کسی کو کیا ضرورت ہے کہ وہ عمران خان کو قتل کرائے ،جھوٹی ایف آئی آر کسی پر بھی درج نہیں ہونی چاہیے ۔

عمران خان نے اپنی مرضی پر اسمبلیاں توڑیں ، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں،کچھ لوگ ہیں جو کوشش کررہے ہیں کہ معاملات بہتر سمت لے کر جائیں۔

لاہور ہائی کوٹ کا عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

پنجاب کےہر حلقے میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار موجود ہیں، پنجاب میں ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، چودھری پرویزالہٰی غلطی کر بیٹھا ہے جس کی وہ سز ابھگت رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More