بچت سکیموں کی شرح منافع میں حیرت انگیز اضافہ

ہم نیوز  |  May 08, 2023

مختلف بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بچت سکیموں کے تین ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اعشاریہ 92 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 20 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔

6 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ایک اعشاریہ 18 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی شرح منافع 20 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 19 اعشاریہ 50 فیصد جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس کی اوسط شرح منافع اعشاریہ 27 فیصد اضافے سے 17 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

اسی طرح بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 16 اعشاریہ 56 فیصد پر برقرار ہے، نئے ریٹس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More